بجٹ 2026-27 کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 2026-27 کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں نئے وفاقی بجٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور بجٹ دستاویزات کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کابینہ کو بجٹ کی اہم تجاویز، مالی اہداف اور معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی سروے 2025-26 پیش کر چکے ہیں، جس میں ملکی معیشت کی کارکردگی اور مختلف شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران معاشی ترقی کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال پیدا نہ ہوتی تو ملکی جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے تجاوز کر سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک چین دفاعی تعاون کا شاہکار، جدید ترین ہنگور کلاس آبدوز کراچی پہنچ گئی

محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ پاکستان کی معیشت کا مجموعی حجم 452 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے، جو ملکی اقتصادی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔

وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جہاں آئندہ مالی سال کے لیے حکومتی مالیاتی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کا خاکہ سامنے آئے گا۔

Scroll to Top