بلاول بھٹو برازیل کے فین نکلے، فٹبال شائقین کو اسٹیڈیم بلا لیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے رنگ میں رنگ گئے۔

برازیلین فٹبال ٹیم کے مداح بلاول بھٹو زرداری نے روایتی پیلی جرسی پہن کر فٹبال شائقین، خصوصاً لیاری کے عوام کو ورلڈ کپ میچز ایک ساتھ دیکھنے کی دعوت دے دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں برازیل کی مشہور پیلی جرسی زیب تن کر رکھی تھی اور فٹبال کے شوقین افراد کو لیاری آنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ لیاری میں بڑی اسکرین پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز دکھائے جائیں گے جہاں شائقین عالمی مقابلوں کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سرکاری سطح پر بھی فٹبال شائقین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت لیاری کے اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب کر کے عوام کو ورلڈ کپ کے میچز دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا لیاری آئیں اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کو بھرپور انداز میں انجوائے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میکسیکو نے پہلا میچ جیت لیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے جولین کوننس اور راؤل جیمی نیز نے گول اسکور کیے۔

Scroll to Top