امریکی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کو اسلام آباد معاہدہ کا نام دیا جائے گا۔
امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکسائیوز کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے ممکنہ امن معاہدے کو اسلام آباد معاہدہ کا نام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد معاہدہ حتمی مرحلے کے قریب پہنچ چکا،میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے:ایرانی وزیر خارجہ
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت اپنے حتمی مرحلے کے بہت قریب پہنچ چکی ہے، تاہم انہوں نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ باقاعدہ دستخط ہونے تک قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔





