ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدہ حتمی مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ اس اہم معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے تک اس کے مندرجات اور اندرونی تفصیلات کے بارے میں کسی بھی قسم کی من گھڑت قیاس آرائیوں سے مکمل گریز کیا جائے۔
The Islamabad Memorandum of Understanding has never been closer. Pending its finalization, the media should refrain from entering speculation about its content.
In line with our responsible and transparent approach, all details will be shared with the public in due course.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 12, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہمارے ذمہ دارانہ اور شفاف طریقہ کار کے مطابق، موزوں وقت پر اسلام آباد معاہدے کی تمام تر تفصیلات باقاعدہ طور پر پبلک کر دی جائیں گی اور عوام کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔





