امریکا اور ایران معاہدے پر ہفتے کے آخر میں یا پیر تک دستخط ہوسکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر ہفتے کے اختتام یا پیر تک دستخط کیے جا سکتے ہیں۔

ایک امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کو مثبت پیش رفت سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران سے سرکاری میڈیا میں معاہدے کی تفصیلات کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹس پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔ ان کے مطابق ایران نے نجی سطح پر غلط معلومات جاری ہونے پر معذرت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا معاہدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کسی بھی وقت جنیوا روانہ ہونے کا فیصلہ،ذرائع

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں

Scroll to Top