وفاقی حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کی جانے والی اس کمی کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 377.78 روپے سے کم ہو کر 373.78 روپے فی لیٹر کی سطح پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایزی پیسہ صارفین کیلئے بری خبر
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380.78 روپے سے گھٹ کر 378.78 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔





