امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر کل دستخط کر دیے جائیں گے۔
واشنگٹن سے جاری اپنے ایک اہم بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو فوری طور پر جہاز رانی کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ جیسے ہی علاقے میں مکمل سکون اور امن قائم ہو جائے گا، تو مناسب وقت پر جا کر جوہری مواد کی باقیات بھی حاصل کر لی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے دو روز قبل بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین جاری مذاکرات انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور مجوزہ معاہدے کی دستاویزات کو تقریباً حتمی شکل دی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کی ‘اسلام آباد معاہدے’ سے متعلق ٹویٹ ٹروتھ سوشل پرشیئرکردی
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کیا ہے جس میں وزیراعظم لکھاتھا کہ24 گھنٹوں میں امریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان میں مذید لکھا تھاکہ ہم امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں،توقع ہے کہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی،معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد دستخط کی تیاری کریں گے۔





