چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہےجو کہ افسوسناک ہے۔
گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بے بنیاد الزامات لگانے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے بجائے اگر کسی کے پاس کوئی شواہد ہیں تو وہ قانونی فورمز پر پیش کرے۔
راجہ شہباز خان نے عزم ظاہر کیا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی قسم کے دباؤ یا پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر تمام انتخابی درخواستوں کا فیصلہ خالصتاً میرٹ پر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جی بی الیکشن میں بڑا سرپرائز! پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت بن گئی، وزیراعظم نے مبارکباد دیدی
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جتنی بھی انتخابی درخواستیں زیر سماعت ہیں ان کے فیصلے مقررہ قانونی مدت کے اندر کر دیے جائیں گے۔





