ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 171رنز کا ہدف

برمنگھم: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی بیٹر سمرتی مندھانا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی اور نمایاں رہیں۔

دیگر بیٹرز میں شفالی ورما 6، ہرمن پریت کور 36 اور جمائمہ روڈریگز ایک رن بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ میں بڑی واپسی کا اشارہ؟ یونس خان کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کی جانب سے باؤلنگ میں سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رامین شمیم اور تسمیہ رباب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Scroll to Top