قومی کرکٹ میں بڑی واپسی کا اشارہ؟ یونس خان کا اہم بیان سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان  نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ اسے بہترین انداز میں نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

یونس خان نے کہا کہ موقع ملنے پر وہ کسی بھی حیثیت میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور قومی ٹیم کے لیے جو بھی ذمہ داری سونپی جائے گی اسے پوری لگن اور دیانت داری سے انجام دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور تجربہ کار سپورٹنگ اسٹاف کی ٹیم کو ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے اور اگر کسی کو موقع ملے تو اسے بطور پاکستانی ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔

سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں تاکہ ٹیم کو عالمی سطح پر مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Scroll to Top