امریکہ اور ایران بحران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی کامیاب ثالثی اور سفارتی کوششوں کا اصل چہرہ بن کر ابھرے، دی ڈپلومیٹ رپورٹ

امریکہ اور ایران بحران میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی کامیاب ثالثی اور سفارتی کوششوں کا اصل چہرہ بن کر ابھرے، دی ڈپلومیٹ رپورٹ

معروف عالمی جریدے ’دی ڈپلومیٹ‘ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی نے جہاں دنیا کے بڑے حصے کو منفی طور پر متاثر کیا وہیں پاکستان ایک ایسے ملک کے طور پر ابھرا ہے جس کا عالمی تشخص نمایاں طور پر بہتر ہوا اور اس کے اثر و رسوخ میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ دہائیوں تک پاکستان کا نام دہشت گردی، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحرانوں سے جوڑا جاتا رہا لیکن آج عالمی سطح پر ملک کا عکس تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑے اور اہم ترین ثالث کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے اس بدلتے ہوئے عالمی تشخص اور ایران بحران میں فرنٹ لائن پر رہ کر کامیاب ثالثی کرانے کے پیچھے اصل محرک اور سب سے بڑی طاقت ایک ہی شخصیت ہیں اور وہ فیلڈ سیدمارشل عاصم منیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا۔ایران امن معاہدہ: نوبل پیس فار فیلڈ مارشل عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سال 2022 میں پاکستان کے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد سے اب تک عالمی اسٹیج پر ان کے قد کاٹھ، اثر و رسوخ اور ملک کے اندر ان کی گرفت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈ مارشل کے طور پر دیکھے جانے والے عاصم منیر اس وقت ایران بحران کو حل کرنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اصل چہرہ بن کر ابھرے ہیں۔

عالمی جریدے نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملکی اور بین الاقوامی محاذ پر اس غیر معمولی عروج کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اس وقت کامیابیوں کی بلندیوں پر ہیں اور دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں کی جانب سے ان کا شاندار اور گرمجوشی سے استقبال کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top