فضل نبی
نوشہرہ ، نظام پور کے علاقے غریب آباد میں نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کے غوطہ خوروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔
ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں نے نوجوان کی نعش کو پانی سے تلاش کر کے باہر نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ واجد ولد صادق کے نام سے ہوئی ہے جو میانوالی کا رہائشی تھا۔
یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ کینٹ کلاتھ مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی، 300 کے قریب دکانیں خاکستر، کروڑوں کا نقصان
نوجوان کی نعش کو پانی سے نکالنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری قانونی اور طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔





