گلگت بلتستان انتخابات، الیکشن کمیشن نے سرکاری نتائج جاری کردیئے

گلگت : الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 24 میں سے 21 حلقوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی نے 9، مسلم لیگ (ن) نے 6، آئی پی پی نے 4، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے ایک جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چیف الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں کے فیصلے سنا دیئے

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 6 مخصوص نشستوں میں سے پیپلزپارٹی کو 3، مسلم لیگ (ن) کو 2 جبکہ آئی پی پی کو ایک نشست ملی۔

ٹیکنوکریٹس کی 3 مخصوص نشستوں میں بھی پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

Scroll to Top