فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل فٹ بال خلا میں پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل فٹ بال کو ایک منفرد مشن کے تحت خلا میں بھیج دیا گیا، اس تاریخی اقدام کا مقصد کھیلوں اور خلائی تحقیق کے درمیان تعلق کو اجاگر کرنا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ وہ نئی نسل کو سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

ناسا کے مطابق اس مشن کے ذریعے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ خلائی تحقیق نہ صرف سائنسی ترقی بلکہ کھیلوں کی سائنس اور روزمرہ زندگی میں بھی جدت اور نئی ایجادات کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فٹ بالرمیسی کا ایک اور اعزاز، برازیلین لیجنڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

ماہرین کے مطابق اس طرح کے منصوبے نوجوانوں میں سائنس اور کھیل دونوں شعبوں کے لیے دلچسپی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Scroll to Top