کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے اسکواڈ میں شامل اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کان مہترزئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں اے ٹی ایف کی گاڑی اور کرین کے درمیان تصادم ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان نے ثالثی کی اپیل قبول کرلی، کالعدم ایکشن کمیٹی سے دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔





