عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود اس کا فائدہ عام عوام تک منتقل نہیں ہو سکا اور حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد اب ملک میں پیٹرول کی فی لٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گی۔





