عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئیں

عالمی مارکیٹ میں امریکہ اور ایران کے مابین معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اس سفارتی پیش رفت کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمتیں 27 فروری کے بعد پہلی بار اپنی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

تازہ ترین کاروباری اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت مزید گراوٹ کے بعد 74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ میں مندی کا یہ رجحان دیگر خام تیل کی اقسام پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے تیل کی خریداری شروع، 3 ممالک کے نام سامنے آگئے

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی (WTI) کروڈ کی قیمت بھی مزید کم ہو کر 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہےجبکہ مربان کروڈ آئل کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور وہ اب 67 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا ہے۔

Scroll to Top