راولپنڈی: اڈیالہ جیل سے عدالت پیشی پر لائے گئے 14 قیدی فرار

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے عدالت پیشی کے لیے لائے گئے 36 ملزمان میں سے 14 حوالاتی قیدی وین سے فرار ہو گئے جن میں سے پولیس نے 4 کو دوبارہ پکڑ لیا ہے جبکہ 10 کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے مطابق ان حوالاتیوں کو صبح قیدی وین کے ذریعے کہوٹہ کی ماتحت عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے واپس جیل منتقلی کے دوران انہوں نے اسلام آباد کی حدود میں پہلے وین کے اندر ہنگامہ آرائی کی اور پھر پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے تمام ملزمان سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں نامزد تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اے این پی کا صوبائی وزیر مینا خان پرڈاکٹروں کی اسامیاں 15، 15 لاکھ میں بیچنے کا الزام

واقعے کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ مفرور قیدیوں کی تمام تفصیلات متعلقہ پولیس حکام کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top