پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 309 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 84 ہزار 830 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار کی سطح سے بھی نیچے

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ آج کے آغاز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس سے مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔

Scroll to Top