پاکستان سے محبت نہ ہوتی تو ایران کبھی ثالثی قبول نہ کرتا، ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان اور ایران کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی محبت اور احترام کا رشتہ مکمل طور پر دوطرفہ ہے۔

ایرانی ترجمانِ خارجہ نے اپنے ایک خصوصی بیان میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان اور ایران کے درمیان یہ گہری دوطرفہ محبت اور والہانہ لگاؤ موجود نہ ہوتا تو ایران کبھی بھی پاکستان کی ثالثی کی پیشکش کو قبول نہ کرتا۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے اس مخلصانہ کردار پر وہاں کی حکومت اور غیور عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

اسماعیل بقائی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان موجود یہ باہمی محبت، اخوت اور سٹریٹجک تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے اور دونوں برادر پڑوسی ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Scroll to Top