خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش پیشگوئی

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

حکام نے آندھی، شدید جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے باقاعدہ الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بعد از دوپہر اور شام کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گاالبتہ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، چترال، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم اور اورکزئی میں بعد از دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور حبس رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں شام یا رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جہاں سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقوں مالم جبہ میں 16 اور پاراچنار میں 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Scroll to Top