اسلام آباد: سرکاری دستاویزات کے مطابق جیوانی حملے میں مبینہ طور پر ملوث عطا اللہ ولد گاجی خان کا نام ماہ رنگ لانگو کی جانب سے مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق عطا اللہ کا تعلق ضلع آواران کے علاقے مشکئی سے ہے اور اس کے بارے میں مزید تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق عطا اللہ کا قومی شناختی کارڈ نمبر 5110234947053 درج ہے، جبکہ اس کا تعلق مبینہ طور پر بلوچ لبریشن فرنٹ (BLF) سے بتایا گیا ہے۔
دستاویز میں اسے واچ لسٹ میں شامل کرنے اور Tier-3 کیٹیگری میں رکھنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔سرکاری دعوے کے مطابق مذکورہ شخص کا نام پہلے ماہ رنگ لانگو کی جانب سے جاری کی گئی مبینہ مسنگ پرسنز کی فہرست میں بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید شبیر بلوچ کو انصاف مل گیا، ماہ رنگ لانگو اور ساتھیوں کی سزاؤں پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ردعمل
یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (ATC) نے تقریباً دو سال کی طویل قانونی کارروائی کے بعد ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ماہ رنگ لانگو کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
یہ سزا 2024 کے گوادر دھرنے کے دوران مظاہرین کو اکسانے اور فرنٹئیر کور (FC) کے ایک اہلکار کے بے رحمانہ قتل کے جرم میں سنائی گئی ہے۔





