آپریشن شعبان کے تحت مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید

ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن شعبان کے تحت مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقہ کھڈ کوچہ میں کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیںجبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید اور 2 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں چھپے باقی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ اس آپریشن میں حصہ لینے والے زمینی دستوں کو اضافی کمک بھیج دی گئی ہے جبکہ انہیں فضائی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن شعبان جاری، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں تیز، مزید 4 دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی ذرائع

علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف یہ آپریشن تاحال جاری ہے اور کلیئرنس کا عمل مکمل ہونے تک جاری رہے گا جبکہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top