خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 49 دہشت گرد ہلاک

پاکستان آپریشن شعبان کے تحت بلوچستان میں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کےدہشت گردوں کو نشانہ بنا رہا ہے، دی ڈپلومیٹ رپورٹ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی جریدےدی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے آپریشن شعبان کے نام سے ایک بڑے پیمانے پر فوجی مہم شروع کی ہے۔ اس کارروائی میں پاک فوج، فرنٹئیر کور، بلوچستان پولیس اور فضائی مدد شامل ہے۔

یہ آپریشن 7 جولائی کو مانگی ڈیم پردہشت گردوں کے ایک حملے کے بعد شروع کیا گیا جس میں 27 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق اس مہم کے آغاز سے اب تک قریباً 123 عسکریت پسند ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

اس آپریشن کے تحت شمالی اضلاع میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عناصر اور جنوبی علاقوں میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور دیگر علیحدگی پسند گروہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن شعبان کے تحت مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردو ںکے ڈھانچے کو تباہ کرنا، محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور صوبے میں ریاستی عملداری کو بحال کرنا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top