مستونگ: کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مسترد

Pakistan SCO Summit 2026

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ پر فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر اچانک فائرنگ شروع کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے موثر حکمت عملی کے ساتھ جوابی وار کیا جس کے نتیجے میںفتنہ الہندوستان 8 دہشت گرد ہلاک کئے گئےجبکہ دیگر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

فورسز نے سینیٹائزیشن آپریشن کی کامیاب تکمیل کے بعد اب پورے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب اس کامیاب آپریشن کے بعد سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں : پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک

حکام نے سوشل میڈیا پر چلنے والے اس منفی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ شرپسند عناصر کی جانب سے کامیابی کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش ہے جبکہ زمینی حقائق کے مطابق فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top