افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور مودی کی تعریف،عمران خان کی بہن نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کا نوٹس جاری

مودی چاہتا تو پاکستان کو دو منٹ میں فکس کر دیتا، عمران خان کی بہن نورین خان کا معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابیوں پر متنازع بیان

Pakistan SCO Summit 2026

سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان کا ایک انٹرویو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے پاک فوج کی تاریخی کامیابیوں اور معرکہ حق پر گفتگو کرتے ہوئے اسے بھارت کے ساتھ مل کر رچایا گیا ایک ڈرامہ قرار دیا ہے۔

انٹرویو کے دوران جب اینکر نے ان سے سوال کیا کہ معرکہ حق کے دوران ہمارا رسپانس تو بہت تگڑا تھا اور پوری دنیا اس کی گواہ ہے جس پر نورین خان نے جواب دیا کہ بھارت اتنا بڑا ملک ہے کہ مودی چاہتا تو دو منٹ میں پاکستان کو فکس کر دیتا، وہ ڈر کر نہیں رکا تھا بلکہ اس سب کے پیچھے اسرائیل تھا جو پاکستان سے خود کو تسلیم کروانا چاہتا تھا اور یہ پورا ماحول صرف پاکستانی فوج کو عزت دلانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا ضلع چاغی میں سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر قبضے کا دعویٰ جھوٹا اور پروپیگنڈا نکلا

نورین خان نے اپنی گفتگو میں مزید سنسنی خیز دعوے کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ہونے والے ابراہام اکارڈز کے تحت اسرائیل کو پاکستان مل چکا تھا اور اسرائیلیوں سے رابطے اور ملاقاتیں ہو رہی تھیں لیکن بعد میں ایران کا فساد مچ گیا۔

نورین خان کا کہنا تھا کہ یہ باتیں انہیں کسی نے بتائی نہیں ہیں بلکہ یہ ان کی اپنی عقل ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top