متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیےاہم خبر

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کے حوالے سے ایک اہم ترین خبر سامنے آئی ہےجہاں حکومت نے 20 جولائی سے پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سفارتی مشن کا کہنا ہے کہ اب ابوظبی اور دبئی میں پاسپورٹ کے لیے دی جانے والی تمام نئی درخواستیں صرف ای پاسپورٹ (e-Passport) کیٹیگری میں ہی قبول کی جائیں گی اور عام مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا نیا اجرا روک دیا جائے گا۔

امارات میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے مزید وضاحت کی ہے کہ جن پاکستانیوں کے پاس پہلے سے مشین ریڈایبل پاسپورٹ موجود ہیں، وہ اپنی مدتِ معیاد (Expiry Date) تک بالکل کارآمد اور مؤثر رہیں گے، اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ کی پریشانی ختم، شہریوں کے لیے بڑی سہولت متعارف

اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست کی سہولت برقرار رہے گی۔

Scroll to Top