پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی قیمت میں کمی ، ڈیزل مہنگا ،نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کر دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں معمولی ریلیف دیتے ہوئے 35 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ان نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں ان کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top