وزیراعلی سہیل آفریدی کا اپنا ضلع بھی تعلیمی بحران کا شکار،خیبر کے اسکولوں میں اساتذہ کی 465 آسامیاں خالی

سینکڑوں طالبات، ایک ٹیچر، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ضلع خیبر میں سرکاری سکول بدحالی کا شکار،طالبات کا مستقبل داؤ پر

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے لنڈی کوتل، لوئے شلمان شین پوخ میں قائم ملک امروز کلی کا واحد سرکاری گرلز پرائمری سکول شدید مشکلات کا شکار ہے۔

سکول کی عمارت خستہ حال ہے، جبکہ طالبات کو بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ سکول میں زیرِ تعلیم سینکڑوں طالبات کے لیے صرف ایک خاتون ٹیچر تعینات ہے، جس کے باعث تدریسی عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔

مقامی مشران اور شہریوں کا کہنا ہے کہ بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے سکول کی فوری مرمت، اضافی کلاس رومز کی تعمیر، بجلی اور پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کو مڈل کا درجہ دیا جائے، تدریسی عملہ بڑھایا جائے اور طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مقامی افراد کے مطابق علاقے میں بچیوں کی تعلیم کے لیے یہ سکول انتہائی اہمیت رکھتا ہے، تاہم سہولیات کی کمی کے باعث طالبات اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top