افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیپراسمیت اعلی افسران کے تبادلے

Pakistan SCO Summit 2026

محمد اعجاز آفریدی

خیبر پختونخواحکومت کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے صوبے میں انتظامی افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشنز کے مطابق ایم ڈی خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی علی قدر صفی کا تبادلہ کر کے انہیں ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسپیشل سیکرٹری ون محکمہ خزانہ زبیر احمد کو ایم ڈی کیپرا کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح تعیناتی کے منتظر افسر نیک محمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کولئی پلاس مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہاں پہلے سے تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صادق احمد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی لگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کا اپنا ضلع بھی تعلیمی بحران کا شکار،خیبر کے اسکولوں میں اساتذہ کی 465 آسامیاں خالی

دیگر تبادلوں میں سیٹلمنٹ آفیسر نوشہرہ عمر احمد خان کی خدمات ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے طور پر تعنیاتی کے لیے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی زاہد پرویز کو تبادلے کے بعد ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top