پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Pakistan SCO Summit 2026

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق ٹیم کی قیادت روسٹن چیز کریں گے، جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں ولج اور نیبر ہُڈ کونسلز کی ازسرنو حلقہ بندیوں کا آغاز

قومی ٹیم اس سیریز میں نئے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی، جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیتی تھی، تاہم اس کے بعد قومی ٹیم مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کر چکی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کی حامل ہے، جہاں قومی ٹیم بیرونِ ملک ٹیسٹ ناکامیوں کے سلسلے کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top