خیبرپختونخوا حکومت کا ترقیاتی فنڈز 2 مرحلوں میں جاری کرنے کافیصلہ

کاشف الدین سید
خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے فنڈز دو مرحلوں میں جاری کیے جائیں گےجبکہ نئے منصوبوں کے لیے انتظامی منظوری کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی پہلی قسط 40 فیصد جبکہ دوسری قسط 60 فیصد ہوگی اور تمام ریلیز مالی وسائل کی دستیابی سے مشروط ہوں گی۔

جاری منصوبوں کو ان کی منظور شدہ رقم کے تناسب سے فنڈز دیے جائیں گے جبکہ نئے منصوبوں کے لیے متعلقہ محکمے کی انتظامی منظوری کے بعد ہی فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ اگر کسی نئے منصوبے کی منظوری 7 جنوری 2027ء کے بعد ملتی ہے تو اس کی مکمل رقم ایک ہی قسط میں جاری کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل شروع

پالیسی میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2026ء کے بعد تیز رفتار، ترجیحی یا مشینری، آلات اور اراضی کی خریداری سے متعلق منصوبوں کے لیے ضرورت کے مطابق اضافی فنڈز بھی جاری کیے جا سکیں گے۔

Scroll to Top