وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے واضح کیا ہے کہ باب المندب میں پھنسے تجارتی جہازوں کی بحالی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تنزلی کی جانب گامزن ہیں۔
علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفگتوکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں گزشتہ چند دنوں سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دباؤ اب بہتری کی سمت جائے گا۔
وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملکی سطح پر نرخول میں کمی سے متعلق حتمی تعین اوگرا اپنے طے شدہ طریقہ کار اور فارمولے کے مطابق کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئل ٹینکرز مالکان کے مسائل، بالخصوص کرایوں کی شرح اور کوٹے کی تقسیم سے متعلق تنازعات حل کرنے کے لیے ایک باضابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
دوسری جانب ایران اور امریکہ کی کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یکلخت بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل 9.26 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 87.82 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 7.64 فیصد کمی سے 82.49 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔





