ڈھاڈر: بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں ایریگیشن دفتر کے مرکزی گیٹ پر ایک اور بزدلانہ ٹائم بم دھماکہ کیا گیا ہے، جس سے دفتر کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں کا اصل ہدف اور نشانہ بلا تفریق عام عوام اور معصوم شہری ہیں، جن کی زندگیوں کو شدید خطرات میں ڈالا جا رہا ہے۔
ذرائع اور حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں صرف اور صرف مالی مفادات اور پیسوں کے حصول کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ سوشل میڈیا پر دکھانے کے لیے ویڈیوز اور مواد (content) تیار کیا جا سکے اور غیر ملکی آقاؤں سے پیسے بٹورے جا سکیں۔
عوامی املاک اور معصوم لوگوں کا نقصان کر کے محض ویڈیوز بنانا ان عناصر کی گرتی ہوئی سوچ اور بے حسی کو بے نقاب کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کھدکوچہ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد ہلاک
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
ایس ایچ او ڈھاڈر کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور معصوم شہریوں کے امن کو برباد کرنے والے ان عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔





