ایک ساتھ تین چھٹیاں، پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری

اگست میں پاکستانی عوام کو مسلسل تین تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، جس سے لوگ تفریحی سرگرمیوں اور گھومنے پھرنے کے منصوبے بنا سکیں گے۔

ہر سال 14 اگست کو ملک بھر میں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

رواں برس یہ دن عوام کے لیے مزید خوشی کا باعث بن رہا ہے کیونکہ یومِ آزادی کے ساتھ دو روزہ ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل ہو رہی ہیں۔

کیلنڈر کے مطابق 14 اگست جمعہ کے روز ہوگا، جبکہ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہی چھٹیاں، طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری

اس طرح پاکستانی شہریوں کو مسلسل تین دن کی چھٹی میسر آئے گی، جسے وہ سفر، تفریح اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

Scroll to Top