ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں ان فارم بیٹر شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین فاسٹ بولر جیڈن سیلز کی تیز گیند ہاتھ پر لگنے سے شان مسعود کی انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔ شدید تکلیف کے باوجود انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسری اننگز میں 53 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق میڈیکل پینل نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ تاہم وہ ویسٹ انڈیز میں ہی ٹیم کے ساتھ رہیں گے جہاں ان کا ری ہیب پروگرام جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسپین کیخلاف فائنل: ارجنٹینا نے ورلڈ کپ تاریخ کا حیران کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت ان کی فٹنس کی بحالی سے مشروط ہو گی۔





