نیویارک: دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اسپین کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو ٹیم کے لیے باعث فخر نہیں۔
لیونل میسی کی قیادت میں میدان میں اترنے والی ارجنٹینا کی ٹیم 90 منٹ کے کھیل میں گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی۔
اسپین نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 منٹ کے دوران گول کی جانب مجموعی طور پر 15 شاٹس لگائے، جن میں 9 شاٹس ٹارگٹ پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ 2026: عالمی چیمپئن کا فیصلہ آج، ارجنٹینا اور اسپین آمنے سامنے
اعداد و شمار کے مطابق ارجنٹینا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ میں پہلی ایسی ٹیم بن گئی ہے جس نے 90 منٹ کے دوران گول پر ایک بھی شاٹ نہیں لگایا۔
میسی کی ٹیم کے لیے یہ فائنل ایک منفرد یادگار تو بن گیا، تاہم یہ ریکارڈ ارجنٹینا کے لیے ایک ناپسندیدہ اعزاز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔





