سوات کے علاقے کبل میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے.
جہاں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
دھماکے کی نوعیت اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے تاحال سرکاری طور پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: حدود تھانہ گوالیرئی فاضل بانڈہ میں دھماکے کی خبر یں بے بنیاد اور افواہ قرار
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





