سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی، قطری اور اردنی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان کے ساتھ خطے کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں پر بات چیت ہوئی، سعودی وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے ہیں ، رابطوں میں مشترکہ کوششوں اور متفقہ مؤقف اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوران گفتگو بحیرہ احمرمیں آزادانہ جہاز رانی کی بحالی پر اتفاق کیا۔





