پشاور کے علاقے فقیر آباد، دین بہار میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پشاور: پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ منہ زبانی تکرار بتائی جا رہی ہے، جو بعد ازاں مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جا ری ہے۔





