اے آئی کی غیر معیاری رپورٹس ، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا بڑا فیصلہ

اے آئی کی غیر معیاری رپورٹس پر ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا بڑا فیصلہ

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو بھیجی جانے والی ممکنہ سافٹ ویئر خامیوں کی رپورٹس کی تعداد محدود کر دی ہے۔ کمپنی کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی بڑی تعداد میں رپورٹس غیر معیاری یا غلط ثابت ہو رہی ہیں۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ایپل نے یہ فیصلہ جون 2026 میں سیکیورٹی ریویو سسٹم پر بے پناہ دباؤ بڑھنے کے بعد کیا، ایپل نے یہ فیصلہ جون 2026 میں سیکیورٹی ریویو سسٹم پر بے پناہ دباؤ بڑھنے کے بعد کیا۔ 

کمپنی کا کہنا تھا کہ اے آئی سے تیار ہونے والی متعدد رپورٹس میں ایسے سیکیورٹی خطرات بیان کیے جاتے ہیں جو حقیقت میں موجود ہی نہیں ہوتے۔

ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ صرف اس کی کمپنی تک محدود نہیں بلکہ پوری ٹیکنالوجی انڈسٹری کو درپیش ہے۔ جنریٹو اے آئی نے ایک طرف حقیقی سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی آسان بنا دی ہے تو دوسری جانب نوآموز محققین کی جانب سے کم معیار کی رپورٹس کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Scroll to Top