پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے ترمیم شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.08 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331.95 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جو اس سے قبل 336.03 روپے فی لیٹر تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں 2.45 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیژل کی نئی قیمت 392.38 روپے سے کم ہو کر 389.93 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست 2026 سے ہوگا۔

Scroll to Top