آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول او ڈزل کی قیمتوں میں کمی کے بعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔
اوگرا نوٹیفکیشن میں کیا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 3 روپے 58 پیسے کمی گئی ہے ، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے تھی،اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔





