خیبرپختونخوا میں پولیس اور پاک فوج شانہ بشانہ

خیبرپختونخوا میں پولیس اور پاک فوج شانہ بشانہ

موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مقامی بریگیڈ کمانڈر اور سی سی پی او پشاور نے  پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ مشترکہ چیک پوسٹوں کا دورہ کیا ۔

دورے کے دوران سینئر عسکری اور پولیس افسران نے مشترکہ چیک پوسٹوں پر تعینات پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، غیرمتزلزل عزم اور لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پے سی سی پی او پشاور نے کہا کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس باہمی تعاون، مؤثر ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top