ایران کے پاس معاہدہ کرنے کاآخری موقع ہے، ورنہ پچھتائے گا، صدرٹرمپ کی دھمکی

ایران کے پاس معاہدہ کرنے کاآخری موقع ہے، ورنہ پچھتائے گا، صدرٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا یہ اس کا آخری موقع ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف مجوزہ فوجی حملے ایک بار پھر مؤخر کیے تاکہ سفارتکاری کو ایک آخری موقع دیا جا سکے۔
اصدر ٹرمپ نے کہا کہ کئی ممالک نے مجھ سے رابطہ کیا اور سب یہ چاہتے تھے کہ ایران کو ایک آخری موقع دیا جائے اور یہی وہ آخری موقع ہے جو میں ایران کو آج دے رہا ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نےکہاکہ میں انہیں مکمل تباہی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں، امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہت تیزی سے آگے بڑھیں گے اور معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت آبنائے ہرمز مکمل طور پر منگل تک بحری آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ ہوگا تاہم یہ عمل فوری نہیں ہوگا البتہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ، دونوں نکات جون میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا حصہ تھے۔

Scroll to Top