ضلع خیبر کی وادیِ تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل شاہد علی زخمی ہو گئے۔
شدید زخمی ہونے کے باوجود لیفٹیننٹ کرنل شاہد علی نے غیر معمولی جرات، قیادت اور پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدانِ جنگ میں اپنے جوانوں کا مورال بلند رکھا اور آپریشن کے تسلسل کو یقینی بنایا۔
یہ واقعہ پاک فوج کے افسران کی بہادری، قیادت اور فرض شناسی کی ایک اور روشن مثال ہے جو ہر مشکل صورتحال میں قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہتے ہیں۔ فتنہ الخوارج بزدلانہ کارروائیوں اور دہشت سے اپنے مذموم عزائم حاصل نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ؛ مون سون تیاریوں اور ڈیزاسٹر لینس 2026 پر بریفنگ
قوم کے تعاون، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جوانوں کی بے مثال قربانیوں کے سامنے اس فتنے کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ پاکستان کے امن و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔





