میکسیکو: لائیو اسٹریمنگ کے دوران معروف ٹک ٹاکر سیزر گاسٹیلم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

میکسیکو کی ریاست سینالوا کے دارالحکومت کولیاکان میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر معروف ٹک ٹاکر سیزر گاسٹیلم کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیزر گاسٹیلم اپنے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک پر لائیو تھے کہ اسی اثنا میں موٹر سائیکل پر سوار ہیلمٹ پہنے دو حملہ آور وہاں پہنچے۔ ایک حملہ آور نے بالکل قریب سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سیزر گاسٹیلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سےکون کون ملاقات کرے گا؟ فہرست سامنے آگئی

مزاحیہ ویڈیوز سے شہرت پانے والے سیزر گاسٹیلم کے ٹک ٹاک پر تقریباً 6 لاکھ فالوورز تھے۔ جس علاقے کولیاکان میں یہ واقعہ پیش آیا وہ منظم جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان خونی تصادم کی وجہ سے شدید سیکیورٹی خدشات کی لپیٹ میں ہے۔

Scroll to Top