عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہےجہاں برینٹ خام تیل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کے نرخوں میں مزید نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہےجہاں برینٹ خام تیل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کے نرخوں میں مزید نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 92 سینٹ (تقریباً 1.2 فیصد) کمی کے بعد 78.44 ڈالر فی بیرل پر طے پائے، جس کے ساتھ ہی رواں ہفتے برینٹ کی مجموعی قیمت میں 12 فیصد سے زائد کی بڑی کمی ہو چکی ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 1.07 ڈالر (1.4 فیصد) گر کر 74.70 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔ رواں ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 11 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب و رسد کے خدشات اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ جاری ہے۔

Scroll to Top