سوات :ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

سوات :ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

شہزاد نوید
برسوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے بابو میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پستول سے اچانک گولی چلنے کے نتیجے میں ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق علاقے بابو میں ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران نوجوان نوید اللہ سے غیر محتاط انداز میں پستول چلاتے ہوئے گولی چل گئی۔ گولی سیدھی پاس موجود اعظم خان کے بیٹے معاذ خان (ساکن بابو، خوازہ خیلہ) کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے فوری بعد زخمی معاذ خان کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین جلسوں کا خرچ اپنی جیب سے اٹھاتے تھے، جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر اربوں کمائے اب اپنا حصہ ڈالیں، جنید اکبر

تفتیش کے مطابق ملزم نوید اللہ ولد اعتبار شاہ کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top