جنید اکبر

علی امین جلسوں کا خرچ اپنی جیب سے اٹھاتے تھے، جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر اربوں کمائے اب اپنا حصہ ڈالیں، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدرو ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے پشاور میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور پارٹی کے ہر جلسے اور تقاریب کے اخراجات اپنی جیب سے برداشت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کے نام کو استعمال کر کے اربوں روپے کما چکے ہیں اور خود کو سب سے بڑا وفادار ظاہر کرتے ہیں، اب انہیں آگے آ کر اپنا مالی حصہ ڈالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے اپنی ہی صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے

انہوں نے مزید کہا کہ خان کے نام پر کمانے والوں کو اب جیلوں میں بند کارکنوں کے احوال اور پارٹی کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ سب متحد ہو کر مقابلہ کر سکیں۔

Scroll to Top